پاکستان کا بھارت میں شنگھائی تنظیم وزرائے دفاع اجلاس میں ورچوئل شرکت کا فیصلہ

پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف کریں گے۔


ویب ڈیسک April 26, 2023
پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف کریں گے۔

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرائے دفاع کا اجلاس 27 اور 28 اپریل کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریگا۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچؤلی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان کا شنگھائی کانفرنس کیلئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کریگا، بھارت نے اس سال مئی میں گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت جائیں گے

 


بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں