آسٹریلیا میں دوران پرواز مسافروں کی ہاتھا پائی خاتون سمیت 4 گرفتار

گرفتار مسافروں کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان ہے جنھیں پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک April 26, 2023
مسافروں کو آسٹریلیا کے ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا؛ فوٹو: ویڈیو گریب

آسٹریلیا میں ہنگامی لینڈنگ کا سبب بننے والی پرواز کے خاتون سمیت 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیرنز سے آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات جانے والی پرواز میں 4 مسافر آپس میں جھگڑ پڑے۔ ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کی اور شیشے کی بوتل سے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔



 

ہنگامہ آرائی قابو سے باہر ہونے پر پائلٹ نے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ معاملہ تب شروع ہوا جب اسی پرواز کی ایک خاتون کو ہوائی جہاز میں غیر اخلاقی رویے، حملہ اور کیبن کریو کی حفاظتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر اتار دیا گیا تھا۔

تاہم جب طیارے نے دوبارہ پرواز بھری تو یہ گروپ دوبارہ آپس میں جھگڑ پڑا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کردی جہاں آسٹریلیا کی ایئر پورٹ پولیس نے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

جھگڑے کا سبب بننے والی خاتون پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ چاروں گرفتار مسافروں کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان ہے جنھیں پیر کے روز ڈارون کی مقامی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں