پی ٹی آئی کارکن نے سابق ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

سابق ایم پی اے اعجازی خان جازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں


ویب ڈیسک April 26, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سہیل خان آفریدی نے سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کیخلاف مقدمہ اندراج کیلیے تھانے امرال میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکن نے سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے کی شہرت اچھی نہیں، کارکنوں نے اچھے امیدوار کو ٹکٹ دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق ایم پی اے اعجازی خان جازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں لہذا اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب پولیس نے درخواست وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |