وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن دو دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 26, 2023
(فوٹو فائل)

ضلع خیبر (تیراہ) میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 25 اپریل 2023 کو خیبر کے ضلع تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا. سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کر کے دو دہشت گرد کو واصلِ جہنم اور چار کو زخمی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پشاور کا رہائشی سپاہی باسط علی عمر 24 سال اور سپاہی وقاص علی شاہ جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، فورسز کی قربانیاں دہشتگردی کے ناسُور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |