وزارت داخلہ کا طارق فاطمی کو مستقل سیکیورٹی اسکواڈ دینے سے انکار

وزیراعظم کے معاون خصوصی کو صرف دفتر یا گھر جاتے ہوئے اسکواڈ میسر ہوگا، پولیس ذرائع


Numainda Express April 21, 2014
وزیراعظم کے معاون خصوصی کو صرف دفتر یا گھر جاتے ہوئے اسکواڈ میسر ہوگا، پولیس ذرائع

ISLAMABAD: وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کومستقل سیکیورٹی اسکواڈفراہم کرنے اوران کی رہائش گاہ پرمستقل طورپروفاقی پولیس نفری تعینات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی آمدروفت کے اوقات میں پولیس اسکواڈ کو انہیں گھر تک پہنچانے کی اجازت دیدی ہے۔

پولیس ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنی سیکیورٹی پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے وزارت داخلہ سے کہاتھاان کاگھربنی گالامیں واقع ہے اوربنی گالاروڈبہت سنسان ہے جبکہ ان کے گھرآنے جانے کابھی کوئی مخصوص وقت نہیں ہوتااوررات کے وقت توبنی گالاروٖڈ بالکل سنسان ہوتاہے اسلئے ان کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

وزارت داخلہ نے طارق فاطمی کی رہائشگاہ پرمستقل پولیس تعینات کرنے سے انکارکردیا ہے تاہم قائم مقام آئی جی خالدخٹک کوحکم دیا گیا ہے کہ جب طارق فاطمی بنی گالامیں اپنے گھرجائیں یاگھر سے دفترجائیں تودوران سفرانھیںپولیس اسکواڈ فراہم کیاجائے،جب وہ گھریا دفترپہنچ جائیں تو پولیس سکواڈواپس تھانہ میںرپورٹ کرے اوراپنی معمول کی ڈیوٹی انجام دے ۔

یہ بھی معلوم ہواہے کہ متعلقہ تھانہ کے پاس نہایت کم پولیس نفری ہے جس میںمجموعی طورپر35 تفتیشی افسران اورپولیس اہلکارشامل ہیں۔ایک سینئرپولیس آفیسرکے مطابق طارق فاطمی کو گھر اور دفتر پہنچانے کیلئے ایک ڈبل کیبن گاڑی متعین ہے جوکہ صرف تھانہ کی حدو دکے اندرعارضی طورپران کیساتھ جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں