عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر ظفر علی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 26, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، نائب صدر فواد چوہدری اور سینیٹر ظفر علی کو نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی حکومتی وفد سے مذاکرات کر کے صورت حال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی اور پھر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی صرف الیکشن کے معاملے تک محدود رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔

مزید پڑھیں: حکومتی اتحاد کا وزیراعظم پر مکمل اظہار اعتماد، تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس ہوا، جس میں مذاکرات پارلیمنٹ کی حد تک کرنے اور اس کا آغاز جے یو آئی کی منظوری کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی جماعتوں کے اتحادی اجلاس میں بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور پارلیمنٹ کی سطح پر مذاکرات کرنے پر زور دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔