روس نے مزید یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی

ولادیمیر پوتن نے روس میں فن لینڈ کی فورٹم اور جرمنی کی یونیپر نامی کمپنیوں کو روسی ملکیت میں شامل کرلیا ہے


ویب ڈیسک April 27, 2023
—فوٹو: رائٹرز

کریملن نے روسی کمپنیوں کے خلاف غیر ملکی اقدام کے جواب میں مزید مغربی اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے روسی اثاثے ضبط کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن کریملن میں دو یورپی ریاستوں کے اثاثے ضبط کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز فن لینڈ کی فورٹم اور جرمنی کی یونیپر نامی کمپنیوں کو روسی ملکیت میں شامل کرلیا، یہ دونوں کمپنیاں ماسکو کے کنٹرول میں پاور پلانٹس چلاتی ہیں۔ روس نے واضح کیا کہ یہ اقدام واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب یونیپر کمپنی کے عہدیدار نے کہا کہ وہ روس میں موجود اپنے ڈویژن کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فورٹم نے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہا ہے اور اسے اپنی روسی ذیلی کمپنی سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے سی ای او کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یونٹ کو عارضی اثاثہ جات کے انتظام کے تحت رکھا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔