وفاقی کابینہ الیکٹرک بائیکس و رکشا کے لیے فنانسنگ فسیلیٹی منظور
5 لاکھ روپے کا قرضہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگرکلچر لون اسکیم کے ذریعے صفر فیصد مارک اَپ پر دستیاب ہوگا
وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس و رکشا کے لیے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سوات کے علاقے کبل میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں ہوئے واقعے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک موٹرسائیکل اور ای رکشہ کیلیے حکومت بغیرسود پانچ لاکھ تک قرض دے گی
وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ پشاور پولیس لائن دھماکے میں شہید ہونے والوں کو جو پیکیج دیا گیا اسی طرز پر شہدا پیکیج کبل واقعہ میں شہید ہونے والوں کی بھی دیا جائے۔ وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر انویسٹ پاکستان کے لیے قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی۔
مزید برآں انہی فیصلوں میں ماحول دوست الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کا استعمال عام کرنے کیلئے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری بھی شامل ہے جس کے تحت 5 لاکھ روپے کا قرضہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگرکلچر لون اسکیم کے ذریعے صفر فیصد مارک اَپ پر دستیاب ہوگا۔