جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کیس اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو آج ہی انوسٹی گیشن جوائن کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک April 27, 2023
(فوٹو: فائل)

کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر اور فرخ حبیب سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو آج ہی انوسٹی گیشن جوائن کرنے کی ہدایت کر دی۔

انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ یاسمین راشد، اسد عمر، عمیر نیازی، مسرت چیمہ اور فرخ حبیب نے حاضری مکمل کی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

جج انسداد دہشتگری عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا پیشرفت ہے۔ سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ فرخ حبیب اور مسرت چیمہ نے ابھی تک تفتیش جوائن نہیں کی۔

وکیل مسرت چیمہ نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ جج عبہر گل نے ریمارکس دیے کہ اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے، 6 مئی کو کیس سن کے فیصلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں