امارات سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص

متاثرہ افراد میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔

متاثرہ افراد میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔

پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے مزید تین کیس سامنے آگئے۔

بین الاقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔

دبئی سے کراچی پہنچنے والا صومالی باشندہ بشیر مالم فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 329 سے کراچی آیا۔ مسافر کی اسکیننگ کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے پر ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کیلئے ایڈوائزری جاری

شارجہ سے کراچی آنے والے مسافر ایوب خان اور محمد جاوید بھی منکی پاکس کا شکار نکلے۔ دونوں مسافر شارجہ سے پرواز نمبر جی نائن 548 سے کراچی آئے ہیں۔

تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔

ملک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کیلئے احتیاطی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جو تمام ایئر اور سی پورٹس پر لاگو ہوں گی۔
Load Next Story