کراچی 18 سالہ لڑکی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی

متوفیہ نے گھریلو رنجش کے باعث خود کشی کی، ورثا کا بیان


Staff Reporter April 27, 2023
فوٹو؛ فائل

نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی 18 سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک این، ڈی سی آفس کے قریب مکان نمبر A/413 میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ شیزا فاطمہ دختر وسیم الدین کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات اور ورثا کے بیان کے مطابق متوفیہ نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں