خضدار دھماکا ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان شہید

واقعے کے وقت آفیسر اپنی ذاتی گاڑی میں گھر سے آفس جارہے تھے

واقعے کے وقت آفیسر اپنی ذاتی گاڑی میں گھر سے آفس جارہے تھے (فوٹو: ایکسپریس ٹی وی)

بلوچستان کے ضلع خضدار میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان شہید ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار میں جھالاوان میڈیکل کمپلیکس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان شہید ہوگئے۔ اعلیٰ آفیسر اپنی ذاتی گاڑی میں گھر سے آفس جارہے تھے واقعے کے وقت وہ اکیلے تھے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے
Load Next Story