خصوص مذاکراتی کمیٹی کیلیے چیئرمین سینیٹ کا حکومت و اپوزیشن کو خط

خط میں چیئرمین سینٹ نے دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی ہے


ویب ڈیسک April 27, 2023
فوٹو: فائل

خصوصی مذاکراتی کمیٹی کے لیے چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اسحاق ڈار اور اپوزیشن کے شہزاد وسیم کو خط لکھا ہے۔

خط میں چیئرمین سینٹ نے دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی ہے اور کہا گیا ہے کہ خصوصی کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے ٹریژری بینچوں سے تعلق رکھنے والے چار اراکین کے نام دو دن میں فراہم کیے جائیں۔

چیئرمین سینیٹ نے لکھا ہے کہ میرا دفتر اور سینیٹ سیکریٹریٹ سیاسی نظام کے تحفظ اور شہریوں کی بہتری کے لیے کمیٹی کے کاموں کی کارکردگی میں تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے دستیاب رہے گا۔

سیاسی مکالمے کے انعقاد کے لیے دس رکنی خصوصی کمیٹی قائد حزب اختلاف کی مشترکہ کنوینر شپ میں تشکیل دی جا رہی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سینیٹ آف پاکستان کو وفاق کے استحکام کی اکائی ہونے کے ناطے اسے قومی اور عوامی مفادات کے پیش نظر قومی اور سیاسی ہم آہنگی کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال بالخصوص سیاسی قوتوں کے درمیان انتشار کو ظاہر کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں