حارث سہیل سیریز کے آغاز سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے
پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بلےباز کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
حارث سہیل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران بائیں کندھے میں انجری کا شکار ہوئے، البتہ انکو اسپتال لے جایا گیا تاہم اسکین تسلی بخش آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ اور ایشیاکپ کی تیاریاں؛ گرین شرٹس آج کیویز کے مدمقابل ہوں گے
واضح رہے کہ میچ سے قبل انکی شرکت کا فیصلہ ٹیم میجمنٹ کرے گی۔
سیریز کے پہلے دو میچز 27 اور 29 اپریل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں جبکہ اگلے تین میچز 3، 5، 7 مئی کو کراچی میں شیڈول ہیں۔