رونالڈو نے النصر کلب کو چھوڑ کر میڈریڈ جانے کا فیصلہ کرلیا اسپینش اخبار کا دعویٰ

رونالڈو سال 2009 سے 2018 تک میڈریڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں

رونالڈو سال 2009 سے 2018 تک میڈریڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو چھوڑ کر واپس میڈریڈ آنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپینش اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے مقامی ثقافت سمیت زبان کی رکاوٹ کے باعث سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، فٹبالر واپس ریال میڈریڈ جانے کیلئے تیار ہیں جبکہ کلب کے صدر فلورنٹینو پیریز نے انھیں یقین دلایا کہ مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی رونالڈو سال 2009 سے 2018 تک میڈریڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے تعلقات اچھے نہ ہونے کی خبریں سرخیوں میں آنے لگیں

دوسری جانب انکے حریف ارجنٹائن کو حالیہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی بھی سعودی کلب النصر کے مخالف الہلال کلب کو جوائن کرنے سے گریزاں ہیں۔


رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے تعلقات خراب ہونے کے باعث سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا، کلب سے انکا معاہدہ ڈیڑھ سال پر محیط ہے جبکہ النصر انہیں سالانہ 200 ملین یورو رقم ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: میسی نے رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور شروع کردیا

واضح رہے کہ رونالڈو 2022 میں فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں بھی 115 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ باسکٹ بال لیجنڈ لیبرون جیمز نے 121.2 ملین ڈالر کیساتھ پہلے جبکہ لیونل میسی 130 ملین ڈالر کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قابض تھے۔

قبل ازیں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبال اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے افطار بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ رونالڈو کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ والدین کے طور پر دیرینہ شراکت داری میں رہنے کے باوجود تیزی سے خودغرض ہورہی ہیں ، اور انکے رشتے میں اس کے جذبات کا لحاظ نہیں کر رہیں۔
Load Next Story