پنجاب پولیس اہل کار کی سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی

پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں تعینات اہلکار نے سابقہ بیوی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور خودکشی کرلی، بھابھی زخمی

(فوٹو : فائل)

پنجاب پولیس کے اہل کار نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں پولیس کانسٹیبل اویس یعقوب نے سابقہ بیوی کے گھر میں گھس رابعہ اور اس کی بھابھی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث سابقہ بیوی رابعہ جاں بحق اور بھابھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی، ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔


پولیس کے مطابق زخمی بھابھی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اہل کار اویس پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں تعینات ہے۔ ایس پی صدر وقار کھرل نے جائے وقوع کا دورہ کیا اورموقع سے شواہد جمع کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

دریں اثنا سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔ سی سی پی او لاہور نے ایس پی صدر کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پولیس کانسٹیبل یعقوب نے اپنی سابقہ بیوی کے گھر جا کر فائرنگ کی،

 
Load Next Story