کوئی کچھ بھی کرلے پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیراعظم

پارلیمنٹ سپریم ہے اسکا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 27, 2023
پارلیمنٹ سپریم ہے اسکا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شہباز شریف نے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 176 سے زائد ایم این ایز نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے ملکی مجموعی صورتحال ارکان اسمبلی کے سامنے رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کام پنچائیت نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اسکا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کچھ بھی کر لے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں