شہبازشریف پارلیمنٹ کا اعتماد کھو بیٹھے 20 ووٹ ہمارے منحرف ارکان نے دیے فواد چوہدری

شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لیا جس میں 180 ارکان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا؛ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کا اعتماد کھو چکے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے اس دعوے کے حق میں کہا کہ شہباز شریف کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی جن میں سے 20 اراکین اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ اس لیے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔


یہ خبر پڑھیں : وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شہباز شریف کو 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اس لیے یہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی بہت بڑی شکست ہے۔



واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔
Load Next Story