وفاقی وزیر اور لیگی رہنما نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بتایا جائے ایک سال قبل حکومت کیوں لی اور سارا گند اپنے سر پر کیوں ڈالا، جاوید لطیف کے پارٹی اور وزیراعظم سے سوالات
وفاقی وزیر اور لیگی رہنما جاوید لطیف نے حکومت کے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کھلے الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بتایا جائے ایک سال قبل حکومت کیوں لی، اپنی جماعت سے شکوہ کرتا ہوں کہ عمران خان سے مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کا سارا گند ایک سال قبل ہم نے اپنے سر پر کیوں لیا،کیا جو کچھ کل تک ہم نے عمران خان کے بارے میں کہا وہ غلط تھا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سے بات چیت کا واحد ایجنڈا ایک ہی روز عام انتخابات کا انعقاد ہوگا، وزیراعظم
جاوید لطیف نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہونے چاہیئں جب تک وہ سرعام معافی نہ مانگے۔