ملک میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 10ارب ڈالرز سے متجاوز

20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک April 27, 2023
—فوٹو : فائل

گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 10ارب ڈالرز سے بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 3کروڑ3لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4ارب46کروڑ28لاکھ ڈالرز ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر2کروڑ91لاکھ ڈالرز اضافہ کے بعد 5ارب56کروڑ15لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |