اے آر رحمان نے اپنی بیوی کو ہندی میں بات کرنے سے روک دیا

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے خدیجہ، رحیمہ اور امین ہیں

فوٹو : فائل

میوزک لیجنڈ اے آر رحمان نے اپنی بیوی سائرہ بانو کو ایک ایوارڈ شو میں ہندی بولنے سے روک دیا اور انہیں تامل میں گفتگو کرنے کی درخواست کی۔

سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں میوزک کمپوزر اے آر رحمان ایک ایوارڈ وصول کررہے ہیں اور ان کے ساتھ اسٹیج پر ان کی بیوی بھی موجود ہے۔

اس موقع پر اے آر رحمان کہتے ہیں کہ میں اپنے انٹرویوز کو دوبارہ دیکھنا پسند نہیں کرتا لیکن میری بیوی ان کو بار بار دیکھتی ہیں کیوں کہ اسے میری آواز پسند ہے۔
Load Next Story