پنجاب انتخابات سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے فنڈز اجرا کی رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری، صبح تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے الیکشن کمیشن کو صبح تک جواب جمع کرانے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے الیکشن فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کردی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب وکےپی انتخابات کیلئے27ا پریل تک فنڈز منتقلی کاحکم دیا تھا۔


قبل ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشنز کےلیے فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کیس؛ مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتے، عدالت کا حکم نہیں صرف تجویز ہے،چیف جسٹس

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے اور حکومت کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت بھی کی تھی۔

 

 
Load Next Story