
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی کہ گرین شرٹس نے ون ڈے فارمیٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلی ہیں، جس کے ساتھ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن چکی ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اسی طرح آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔
🎥 A glance at Pakistan's ODI performance against all opponents as we achieve 5️⃣0️⃣0️⃣ ODI victories 📈#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/f3r8e310SI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 27, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔