خواتین کواقوام متحدہ کیلیے کام سے روکنے پرطالبان کیخلاف  قرارداد منظور

طالبان کیخلاف مذمتی قرارداد جاپان اور متحدہ عرب امارات نے پیش کی

سلامتی کونسل نے خواتین کے حقوق کیخلاف کریک ڈاؤن فوری روکنے کا مطالبہ کیا:فوٹو:فائل

سلامتی کونسل نے افغان خواتین کو اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے سے روکنے پر طالبان کیخلاف قرارداد مںظور کرلی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متفقہ طورپر منظور کی گئی قرارداد میں خواتین پرپابندیاں عائد کرنے پر طالبان کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں طالبان سے خواتین کے حقوق کیخلاف کریک ڈاؤن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


متحدہ عرب امارات اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد میں طالبان کی خواتین کو اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے سے روکنے کو غیر معمولی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

طالبان نے رواں ماہ کے دوران اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ زیادہ ترخواتین امدادی گروپس کے لیے کام کررہی تھیں۔
Load Next Story