
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے وقفے کے دوران لیگ اسپنر شاداب خان کے والدین سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی، اس دوران کپتان نے دوست کی والدہ کو گلے لگایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے
دوسری جانب اس میچ میں کپتان بابراعظم نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ وہ یہ سنگ میل حاصل کرنے والے ایشیا کے دوسرے تیز ترین کرکٹر ہیں۔
King Babar Azam meets Shadab Khan's mother ❤️#BabarAzam𓃵 #Shadab https://t.co/CTUogoRW2j
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) April 27, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔