فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا گرفتاری سے بچ نکلے

فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا


ویب ڈیسک April 28, 2023
فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جارہے تھے۔ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان قبضے میں لے لیا ۔ فرخ حبیب نے آج دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں