فوجی افسر پر تشدد آئی جی پنجاب کے پی آر او گرفتار مقدمہ درج
نایاب حیدر کو بیٹے اور 2 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا، عدالت نے 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
فوجی افسر پر تشدد کرنے کے الزام میں آئی جی پنجاب کے پی آر او کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے پی آر او نایاب حیدر کو فوجی افسر پر تشدد کرنے کے الزام میں تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انہیں بیٹے اور دیگر 2 افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔
نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کے پی آر او کے خلاف مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم نایاب حیدر اور ان کے بیٹے ضرغام کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے پسٹل برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 4 روز قبل جنوبی چھاؤنی میں حساس ادارے کے اہل کار اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 6 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔