راولپنڈی میاں بیوی اور انکی بیٹی کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار
اشتہاری مجرم فخر اقبال نے سال 2015 میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا
گوجرخان پولیس نے رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور انکی بیٹی کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق اشتہاری مجرم فخر اقبال نے سال 2015 میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے 03 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولین میں محمد الطاف، اس کی اہلیہ صدیقہ بیگم اور بیٹی صبیحہ خانم شامل تھے۔
اشتہاری مجرم فخر اقبال واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔