ساتویں جماعت کے طالبعلم کی حاضر دماغی نے 66 طلبا کی جان بچالی

خاتون بس ڈرائیور طبیعت خراب ہونے کے باعث بے ہوش ہوگئی تھیں


ویب ڈیسک April 28, 2023
طالب علم کو اساتذہ اور طلبا نے اسکول میں سیلوٹ پیش کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

بس ڈرائیور کے بے ہوش ہونے پر بچے کی حاضر دماغی نے 66 طالب علموں کی جان بچا لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں بس کی خاتون ڈرائیور اچانک ڈرائیونگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔ بس میں موجود ساتویں کلاس کے طالب علم نے صورتحال کو فوری طور پر بھانپتے ہوئے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا ڈرائیور کے بے ہوش ہونے کے بعد اسٹئیرنگ سنبھال کر بس کو بحفاظت روڈ کے کنارے کھڑا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 66 طلبا سوار تھے۔ بس ڈرائیور نے کنٹرول روم کو طبیعت خراب ہونے کے بارے میں مطلع کردیا تھا۔ڈرائیور کے بےہوش ہونے پر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریفک میں گھسنے والی تھی تاہم بچے کی بہادری نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بس کے اندر نصب کیمرے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسکول نے بچے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا اور پورے اسکول نے بچے کو سلیوٹ پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں