بھارت میں چلتی بس میں ایک اورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

درندہ صفت انسان نے نہ صرف لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا بلکہ اسے چلتی بس سے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک April 21, 2014
لڑکی کے ساتھ اس انسانیت سوز حرکت میں کم از کم 5 افراد ملوث تھے۔،پوللیس ۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 5 افراد نے 13 سال لڑکی کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے انتہائی تشویشناک حالت میں بس سے دھکا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک سانحہ مدھیہ پردیش کے ضلع سنگراولی میں اس وقت پیش آیا جب ایک لڑکی بس میں سوار ہوئی تو اس میں موجود درندہ صفت انسان نے چلتی بس میں نہ صرف اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا بلکہ اپنی درندگی کا مزید ثبوت دیتے ہوئے اسے بس سے ہی نیچے دھکا دے کر فرار ہوگئے، لڑکی کو قریبی سرکاری اسپتال منقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اس بات کا امکان ہے کہ لڑکی کے ساتھ اس انسانیت سوز حرکت میں کم از کم 5 افراد ملوث تھے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2012 میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جس میں 23 سالہ طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور لڑکی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی جس کے بعد بھارت میں ایک بونچھال آگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں