گھریلو ملازمہ بن کر ڈکیتی کرنے والی اشتہاری خاتون گرفتار

ملزمہ نے 13سال قبل جوہر ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمت اختیار کی اور اپنے تین مسلح ساتھیوں کے ساتھ گھر میں ڈکیتی کی


ویب ڈیسک April 28, 2023
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت میں گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والی اشتہاری خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نےگھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والی اشتہاری مجرمہ کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت صبا بی بی کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے 13سال قبل جوہر ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمت اختیار کی اور اپنے تین مسلح ساتھیوں کے ساتھ گھر میں ڈکیتی کی۔ دورانِ واردات مزاحمت پر گھر میں موجود خاتون پر شدید تشدد کے بعد رسیوں سے باندھا۔ ملزمہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہو گئی تھی۔

ایس ایچ او جوہر ٹاؤن مسعود الرحمان نے کہا کہ پولیس نے تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، ملزمہ کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے دستیاب جدید وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں