حکومت نے مردم شماری کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی

ہر فرد کی گنتی کی جانی چاہیے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال


ویب ڈیسک April 28, 2023
—فائل فوٹو

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کی تاریخ میں 15 روز مزید توسیع کی جارہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی گنتی کی جانی چاہیے، شہری علاقوں میں گنتی کا عمل سست روی کا شکار ہے، یہ محسوس کیا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں میں تمام لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ کچھ علاقوں سپارکو کی مدد سے گھروں کی نشاندہی سمیت معاونت کی جارہی، فالٹ لائنز ہیں جسکی باعث بیس بیس سال مردم شماری نہیں ہوسکی، مردم شماری کا مطلب صرف نمبرز پیدا کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کی بروقت تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں سے تعاون کا کہا ہے، ہمارے پاس اکتوبر نومبر تک مکمل کرنے کی گنجائش موجود ہے، اس مدت سے پہلے مردم شماری مکمل کرنے گنجائش ہے۔

آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا، حافظ نعیم

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے اپنے مسائل اجاگر کئے ہیں، آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا، گھرانہ شماری ابھی تک نہں کی گئی، ہم نے مدت زیادہ بڑھانے کا کہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ انڈرکاونٹ یا اوور کاونٹ کی نشاندہی کریں، کسی علاقے صوبے شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔