انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 8 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوئی
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسہ گھٹ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر8پیسہ معمولی کمی سے 283.92روپے کی سطح سے گھٹ کر 283.84روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسہ کمی سے 290روپے سے گھٹ کر289.50 روپے کی سطح پر آگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 3 روپے کمی سے 316 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1.50روپے کمی سے 358.50روپے کی سطح پر آ گئی۔