خیبرپختونخوا کے نگراں مشیر صحت عہدے سے مستعفی

ذاتی مصروفیات اور اپنے مریضوں کیوجہ سے عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ڈاکٹر عابد جمیل


ویب ڈیسک April 28, 2023
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے نگران مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے۔

ڈاکٹر عابد جمیل نے وزیراعلیٰ کو ارسال کردہ اپنے استعفے میں واضح کیا کہ ذاتی اور گھریلو مصروفیات کی وجہ سے بطور مشیر صحت مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، میری بطور مشیر مصروفیات کی وجہ سے میرے کینسر کے مریض بھی متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے استعفے کے متن میں لکھا کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان اور محکمہ صحت کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ رہا۔ مشیر صحت کے استعفے کے بعد حکومتی ٹیم میں ایک مشیر لینے کی گنجائش پیدا ہوگئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں