کراچی 4 مشتبہ مریضوں میں منکی پاکس کی تشخیـص نہیں ہوئی

کراچی ایئرپورٹ پر پہپنچنے والے مریضوں کی جلد کے نمونے لے کر کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے تھے


ویب ڈیسک April 28, 2023
فوٹو :فائل

منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریضوں میں اس مرض کی تشخیـص نہیں ہوئی۔

اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز نے منکی پاکس کے چاروں مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس محکمہ صحت کو ارسال کردیں جن کے مطابق ان میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔ چار میں سے دو مریض پاکستانی اور دو کا تعلق سوڈان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ پر پہپنچنے والے مریضوں کی جلد کے نمونے لے کر کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

ان نمونوں کی پی سی آر تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے جانچ کی گئی جس کے بعد آج ان کی رپورٹس محکمہ صحت کو ارسال کردی گئی تھیں۔ رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ مریضوں کے نمونوں میں منکی پاکس کی علامات نہیں پائی گئیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں