نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کیوں نہیں تھے آفریدی نے بتادیا

رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کا نام نہیں تھا


ویب ڈیسک April 28, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے رواں سال کے ابتداء میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیےابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کو شامل نہ کیے جانے کی وجہ بتادی۔

شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی نے 28 دسمبر 2022 کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کا نام نہیں تھا بعد ازاں حتمی اسکواڈ میں ان کا نام شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: رمیز راجا کا شاہین اور حارث کی بالنگ اسپیڈ میں کمی پر تشویش کا اظہار

شاہد آفریدی کے مطابق جب وہ چیف سلیکٹر بنے تو انہوں نے فخر کے متعلق بات کی۔ انتظامیہ سے موصول ہونے والی فہرست میں فخر کا نام موجود نہیں تھا اور اس فیصلے میں سب شامل تھے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ فخر کا نام نہ ہونے کے متعلق پوچھنے پر انتظامیہ نے کہا کہ فخر کی کوئی کارکردگی نہیں اور ان کی فٹنس کے ساتھ بھی مسائل ہیں اس لیے انتظامیہ کو ان میں دلچسپی نہیں تھی۔ دو دن بعد انہوں (شاہد آفریدی) نے فخر زمان کا فٹنس ٹیسٹ لیا اور ان کو فٹ پایا اور ٹیم میں شامل کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

فخر زمان نے تین میچز کی اس سیریز میں ایک سینچری اور نصف سینچری سمیت کل 157 رنز اسکور کیے۔ یہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |