کراچی میں پیدا ہونیوالی دہشتگردی کی حالیہ لہر پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں وزیراعظم
طالبان سے بات چیت کے کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور امید ہے کہ معاملات جلد حل کرلئے جائیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ شپر میں پیدا ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں آغا خان اسپتال میں سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کی جس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں جب کہ دہشت گردی کی پیدا ہونے والی حالیہ لہر پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں اوربہت جلد دہشت گردی کی لہر پرقابو پا کر کراچی سمیت دیگر علاقوں کو ایک بار پھر امن کا گہوارا بنائیں گے۔ طالبان سے مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور امید ہے کہ معاملات جلد حل کرلئے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی ایئرپورٹ پر شہر میں امن وامان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید سمیت گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان،وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر رضوان، آئی جی سندھ اقبال محمود اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس نے شہر میں امن امان سے متعلق بریفنگ دی۔