ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ 9 ماہ قبل دیا تھا جسے آج چیرمین سینیٹ کو بھجوایا گیا

مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے سینیٹ سے غیر حاضر تھے ۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR:
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا جسے چیرمین سینیٹ نے منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ، جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے 9 ماہ قبل اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دیا تھا جسے آج منظوری کے لیے چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا گیا تھا۔


مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے سینیٹ سے غیر حاضر تھے اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں بھی غیر فعال ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال بدستور رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں جبکہ سینیٹر شپ سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفی کمال کراچی کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اور چند ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں جہاں ان کی ایک بڑے رئیل اسٹیٹ گروپ سے وابستہ ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
Load Next Story