انگلینڈ کا دی ہنڈرڈ کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر غور

ایونٹ میں انگلش براڈ کاسٹر اسکائی اسپورٹس نے خطیر سرمایہ کاری کی ہے


Sports Desk April 29, 2023
ایونٹ میں انگلش براڈ کاسٹر اسکائی اسپورٹس نے خطیر سرمایہ کاری کی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش ایونٹ ''دی ہنڈرڈ'' کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کیے جانے پر تبادلہ خیال شروع ہوگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کو تشویش ہے کہ 100 گیندوں کی کرکٹ اب بھی صرف برطانیہ میں ہی کھیلی جارہی ہے، دنیا کے دیگر حصوں میں ٹی 20 فارمیٹ رائج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دی ہنڈرڈ لیگ ڈرافٹ؛ بابراعظم سب سے مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل

ایونٹ میں انگلش براڈ کاسٹر اسکائی اسپورٹس نے خطیر سرمایہ کاری کی ہے، اس نے 2028 تک ای سی بی سے نشریاتی معاہدہ کو توسیع دی جس کی مالیت سالانہ 220 ملین پاؤنڈ ہے، اسے توقع ہے کہ ہنڈرڈ فارمیٹ قائم رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں