چین گوادر کاشغر ریل لنک پر 58 ارب ڈالر خرچ کریگا

ریل لنک قدیم سلک روڈ رابطوں کو بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریگا،امریکی میڈیا


Monitoring Desk April 29, 2023
ریل لنک قدیم سلک روڈ رابطوں کو بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریگا،امریکی میڈیا۔ فائل فوٹو

پاکستان میں ریلوے کے نظام کو جدید بنانے اور گوادر کو کاشغر سے ملانے کیلیے چین 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں چین کی جانب سے ریلوے کے شعبے میں ہونے والی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو امریکی میڈیا نے مہنگا ترین منصوبہ جبکہ چین نے اس نئے جدید ریلوے نظام کے منصوبے کو قابل عمل قرار دیا ہے۔

چین نے پاکستان میں 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نئے جدید ترین ریلوے نظام کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے اسے قابل عمل قراردیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا58 ارب ڈالر کا ریلوے منصوبہ مغربی ممالک پر انحصار کم کردے گا۔ یہ ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کا سب سے مہنگا ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر ہے۔ 1860میل ریلوے سسٹم گوادر کو چینی شہر کاشغر سے جوڑ دے گا۔ ریل لنک قدیم سلک روڈ رابطوں کو بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں