الیکشن ٹریبونل نے منظور وسان کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی
فنکشنل لیگ کے میر نوازخان تالپور منظو وسان کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکے
الیکشن ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فنکشنل لیگ کے میر شاہ نواز خان نے حلقہ پی ایس 32 سے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، کیس کی سماعت کے دوران میر شاہ نواز تالپور منظور وسان کی کامیابی کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکے جس پر الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر منظور وسان کے خلاف درخواست خارج کردی۔
منظور وسان خیرپور کے حلقہ 32 سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کابینہ میں وزیر جیل خانہ جات کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ دور حکومت میں سندھ کے وزیر داخلہ بھی رہے۔