پاکستان اماراتی حکام کا پی ٹی سی ایل نجکاری کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے 80 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ کے واجبات سمیت تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ


Numainda Express April 29, 2023
پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے 80 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ کے واجبات سمیت تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اماراتی حکام نے پی ٹی سی ایل نجکاری کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب اماراتی حکام نے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے 80 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ کے واجبات سمیت تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل نے سال 2022 میں بہترین آمدن اور منافع حاصل کرلیا

جمعہ کے روز وزارت خزانہ میں اتصالات پاکستان کے سی ای او عبدالرحمن الرحیم النوریانی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی، فریقین نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے گفتگو کے دوران پی ٹی سی ایل سے متعلق تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں