اے ٹی ایم پر شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی ویڈیو وائرل

ڈاکو اور شہری اے ٹی ایم میں گتھم گتھا ہوگئے، شاطر ڈاکو ڈھیل ملتے ہی دروازہ کھول کر فرار ہوگیا


Staff Reporter April 29, 2023
یہی ملزم دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے، فوٹیج کی مدد سے تلاش جاری ہے، پولیس (فوٹو: ویڈیو گریب)

جوہر آباد تھانے کی حدود میں واقع اے ٹی ایم بوتھ میں شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر واقع بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں شہری مشین سے رقم نکال رہا ہے کہ اس دوران وہ باہر سے ہونے والی آہٹ پر چونک گیا اور فوراً اپنا پستول نکال کر لوڈ کرلیا۔

شہری نے اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ تھوڑا سا کھول کر باہر جھانکنے کی کوشش کی تو ملزم کو دیکھتے ہی شہری نے پستول نکالا اور تان لیا۔ اسی دوران شاطر ملزم نے ایک ہاتھ سے شہری کا پستول پکڑااور دوسرے ہاتھ سے شہری پر اپنا پستول سیدھا کرلیا۔

اے ٹی ایم بوتھ کے اندر دونوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے جب کہ دونوں کو ایک دوسرے پر گولی چلانے کا خطرہ بھی تھا، تاہم دونوں نے ایک دوسرے پر گولی نہیں چلائی۔ بعد ازاں ملزم ڈھیل ملتے ہی اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ کھول کر فرار ہوگیا اور شہری نے سکھ کا سانس لیا۔

پولیس کے مطابق واردات جوہر آباد تھانے کی حدود میں ہوئی تھی۔ یہی ملزم کراچی میں دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مد دسے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

[video width="240" height="130" mp4="https://c.express.pk/2023/04/decoiti-in-atm-1682749154.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں