پولیس نے جو کیا سو کیا اپنوں نے بھی کم نہیں کیا چوہدری سالک پھوپھی پر برہم

پھپھو نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر ہیں توڑو دروازہ، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک April 29, 2023
پھپھو نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر ہیں توڑو دروازہ، وفاقی وزیر

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین اپنی پھوپھی پر برہم ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک نے ٹوئٹ کیا کہ پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین

چوہدری سالک نے بتایا کہ رات کو پولیس نے ہمارےگھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنےکی کوشش کی۔ ان کو بتایا گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن اور پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں ناکام

 

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں