دوسرا ون ڈے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
اسامہ میر کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ حارث انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکے
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلوں کا امکان ہے۔
راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلوں کا امکان ہے، نوجوان لیگ اسپنر اسامہ میر کو شاداب خان کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح فاسٹ بولر کے شعبے میں روٹیشن پالیسی کے تحت شاہین آفریدی یا حارث رؤف میں سے کسی ایک بولر کو آرام کروائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: حارث سہیل سیریز کے آغاز سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے
دوسری جانب مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں اور آج کے میچ میں بھی انکی شمولیت ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں فخر زمان نے سینچری اسکور کی تھی جبکہ کپتان بابراعظم 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔