مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی مہنگی ترین بولی لگ گئی مگر کتنی

کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے حتمی بولی جمع کروانے کا 28 اپریل آخری دن تھا


ویب ڈیسک April 29, 2023
کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے حتمی بولی جمع کروانے کا 28 اپریل آخری دن تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قطر کے شیخ جاسم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کیلئے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین بولی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹبال کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں نے 28 اپریل کو اپنی حتمی بولیاں جمع کروائیں، جس میں قطر اسلامی بینک کے چیئرمین شیخ جاسم نے 5 بلین پاؤنڈ (پاکستانی روپوں میں 15 کھرب 78 ارب سے زائد) رقم کی پیشکش کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطری شیخ کی جانب سے بولی کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ کلبز کے مالک اب بھی سمجھتے ہیں کہ یہ پیشکش مطلوبہ ویلیویشن سے کم ہے۔

مزید پڑھیں: قطری گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا منصوبہ بنالیا

دوسری جانب کلب میں 20، 20 فیصد حصص کے مالک ایورم اور جوئل گلاسزر نے تخمینہ لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی موجودہ قیمت 6 بلین یورو (پاکستانی روپوں میں 18 کھرب 94 ارب سے زائد) ہے۔ نیوز ایجنسی کے رابطہ کرنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے 50 فیصد حصص کے مالک سر جم ریٹکلف نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو سے ڈیل پر پچھتاوے کی خبریں درست نہیں، النصر کلب

واضح رہے کہ این ایف ایل باسکٹ بال لیگ کی ٹیم واشنگٹن کمانڈرز سے متعلق 4.8 بلین یورو کے معاہدے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا خواب سجایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں