فخر زمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 337 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر ویں اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان شاندار 180 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
کپتان بابر اعظم 65، امام الحق 24 اور عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ہینری شپلے اور اِیش سودی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔
کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔
چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔