پشاور میں مردہ مرغیوں کی بڑی مقدار پکڑی گئی ملزمان گرفتار

محکمہ خوراک نے 19 سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں


ویب ڈیسک April 29, 2023
(فوٹو : ویڈیو گریب)

پشاور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا، محکمہ خوراک نے 19 سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چرگانو چوک میں عوامی شکایت پر مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2023/04/whatsapp-video-2023-04-29-at-11.30.56-am-1682762886.mp4"][/video]

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایت پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے 1900 کے قریب مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں