کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی میں پیر تک بارش برسانے والا سسٹم موجود رہے گا، محکمہ موسمیات


آفتاب خان April 29, 2023
فوٹو ایکسپریس

ہفتے کی شام شہرمیں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی شدت کی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 14ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو موسلا دھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہفتے کو شہرمیں کچھ مقامات پرمطلع ابرآلود رہا جبکہ شہر کے بیشترعلاقوں میں تیزدھوپ رہی،شام کے وقت مضافاتی علاقوں گڈاپ ٹاون،ملیر،سپرہائی وے،کاٹھور،ایم نائن موٹروے،سرجانی ٹاون سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

بعدازاں سسٹم شہر بھر میں پھیلا جس کے نتیجے میں نارتھ کراچی،نیا ناظم آباد،گلشن اقبال،لیاقت آباد،شرف آباد،طارق روڈ،نیشنل اسٹیڈیم،کارساز،یونیورسٹی روڈ،کراچی ائیرپورٹ،ناظم آباد،صدر،گلشن حدید جبکہ اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی،بارش سے قبل معمول سے قدرے تیزہوائیں بھی چلیں،جس کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہرمیں ہونے والی بارش کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور میں 14ملی میٹرریکارڈ ہوئی، سرجانی ٹاون میں 8.2،جناح ٹرمینل2.8،اولڈ ایئرپورٹ2.2،کیماڑی1.5،پی اے ایف بیس فیصل پر1.3ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری نئی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اورسندھ پربرقرارہے، سسٹم کا پھیلاؤ شمالی بحیرہ عرب تک ہے، کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوارکو کراچی میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے، کراچی کا درجہ حرارت 3روز کے دوران 31سے33ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، شہر میں اس دوران مغربی اورجنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں گی،جس کی رفتار میں کبھی کبھاراضافہ متوقع ہے،دیہی سندھ کے اضلاع میں بارشیں 2مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |