ارشد شریف قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 مئی تک ملتوی

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے آئندہ سماعت پر دونوں گواہان کو طلب کرلیا


April 29, 2023
فوٹو فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس نے کی، جس کے دوران کیس کے دونوں گواہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

گواہان کی عدم موجودگی پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی تاریخ پر گواہان صومیہ ارشد اور علی عثمان کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو گزشتہ برس کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس پر اُن کے اہل خانہ نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |